ابنا: شام کي فوج نے ريف لاذقيہ سميت متعدد علاقوں ميں بڑے حملے کئے جس ميں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زحمي ہوئےـ ريف لاذقيہ ميں دہشت گردوں کے کچھ ٹھکانے بھي تباہ ہوئے اور ليبيا، تيونس اور مصر سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مارے گئےـ
ادھر اردن کے انتہا پسند سلفيوں کي تنظيم نے منگل کے روز شامي فوج کے ہاتھوں اپنے تيس عسکريت پسندوں کي ہلاکت کا اعتراف کيا ہےـ
دريں اثنا دمشق ميں وزير اعظم کے دفتر اور مصر کے سفارت خانے کے قريب مارٹر گولا گرا جس ميں ايک عام شہري مارا گيا اور متعدد زخمي ہو گئےـ
.....
/169